ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بندوق کی نوک پر کینسر متاثرہ کے ساتھ 3سال تک جنسی استحصال کرتا رہا پولیس اہلکار

بندوق کی نوک پر کینسر متاثرہ کے ساتھ 3سال تک جنسی استحصال کرتا رہا پولیس اہلکار

Sun, 29 Jul 2018 00:12:15    S.O. News Service

نئی دہلی ،28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سروس، سیکورٹی، تعاون کا دعوی کرنے والی ہریانہ پولیس کا چہرہ ایک بار پھر سے بے نقاب ہوا ہے۔ فریدآباد میں پولیس اہلکار کے ذریعہ ایک کینسر سے متاثر خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار گزشتہ 3 سالوں سے اس کو دھمکی دے کر بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ آبروریزی کر رہا ہے۔

اتنا ہی نہیں ملزم پولیس اہلکار متاثرہ کے گھر جاکر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ کینسر میں مبتلا خاتون نے اب بنا ڈرے پولیس میں شکایت درج کرا ئی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ ملزم پولیس اہلکار پر عصمت دری کا معاملہ درج ہوئے 20 دن گزر چکے ہیں اور ملزم تبھی سے فرار چل رہاہے۔ پولیس آج بھی ملزم کو ڈھونڈ کر اس کی گرفتاری کی بات کہہ رہی ہیں۔


Share: